گوٹریس کی ایتھوپیا میں جنگ بندی کی اپیل

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ایتھوپیا کے تمام فریقوں سے فوری طور پر لڑائی بند کرنے اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔گوٹریس اس وقت کولمبیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے چہارشنبہ کو دیر گئے ٹویٹ کیا‘‘ کولمبیا میں امن عمل مجھے ایتھوپیا کے تمام فریقین سے غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کی اپیل کرنے کی تحریک دیتا ہے تاکہ اس ملک کو لڑائی سے بچایا جا سکے ’’۔اس مہینے کے شروع میں ایتھوپیا کی پارلیمنٹ نے پاپولر فرنٹ کے باغیوں سے دارالحکومت ادیس ابابا کی طرف مارچ کرنے سے بچانے کے لیے چھ ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد کئی ممالک نے وہاں سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانا شروع کر دیا۔