دبئی۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج کے علاقے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ گوٹیرس کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا مطالبہ بالکل واضح ہے، انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ جہاز رانی کی آزادی کو ہر جگہ یقینی بنایا جائے جس میں آبنائے ہرمز بھی شامل ہے۔
