گوٹیرس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل برتنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 13 جون (یو این آئی)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور ایران سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں تازہ کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل اور ایران دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔اُنہوں نے مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی کی شدید مذمت کی ہے ۔سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے جو کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات کے دوران کیے گئے ۔بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر قیمت پر شدید تصادم سے گریز کریں، خطہ مزید تنازعہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔