نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوکرین میں روس نے 24 فروری کوجس جنگ کا آغاز کیا ہے اس کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ضروری ہے تاکہ یوکرینی شہریوں کا انخلاء کیا جاسکے اور انہیں امداد فراہم کی جاسکے۔انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ملک میں اس وقت 12 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 15.7 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، اور انہوں نے آرتھوڈوکس ایسٹر (24 اپریل سے شروع) کے لیے 4 دن کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔