گوٹیریس نے لاہور میں بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہور کے ایک کنڈر گارٹن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ گوٹیرس نے کہا کہ ان کی ترجیح ہے کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان آ کر اچھا لگا ہے۔ گوٹیرس نے اس موقع پر ان پولیو ورکز کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا، جنہیں اس مہم کے دوران قتل کیا گیا۔ اس موقع پر صوائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی گوٹیرس کے ساتھ موجود تھیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار راہداری کے منصوبے کے دورہ کرایا گیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔اس موقع پر گوٹیریس کو سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔گوٹیریس کا کہنا تھا کہ “کرتارپور راہداری کا افتتاح پاکستان کی جانب سے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی عملی مثال ہے۔”اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔