گوپال رائے نے شہیدان آزادی کے نام پر حلف لیا

   

نئی دہلی،16فروری(سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی(آپ)کے قومی کنوینر اروند کی کجریوال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ان کے ساتھ پچھلے کابینہ میں ساتھ رہے چھ دیگر وزرا نے بھی حلاف لیا۔عام طورپر وزیر کے عہدے کا حلف خدا یا سچ کے نام پرلیاجاتا ہے لیکن مسٹر گوپال رائے نے ‘آزادی کے شہیدوں ’ کے نام پر حلف لیا۔لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے تاریخی رام لیلا میدان میں کجریوال سمیت ان کے سبھی وزرا کو حلف دلایا۔مسٹر کجریوال اور دیگر سبھی نے ہندی میں حلف لیا۔