مسروقہ گاڑیاں ضبط، ملزمین کی عدالتی تحویل
حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) سکندرآباد علاقہ سے پولیس گوپال پورم نے سارقین کو گرفتار کرلیا جو مشتبہ انداز میں گشت کررہے تھے۔ گوپال پورم پولیس کی کرائم ٹیم نے کلاک ٹاور کے قریب سے انہیں حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران ان سارقوں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ پولیس نے 26 سالہ جے سنتوش کمار ساکن سیتاپھل منڈی اور 35 سالہ وی رویندر ساکن توپران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں گاندھی ہاسپٹل کے فٹ پاتھ پر رہتے تھے جو عادی مجرم بتائے گئے ہیں۔ تینوں کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا جو پارکنگ مقامات سے سرقہ کی گئی تھیں۔ دونوں نے 11 وارداتیں مشترکہ طور پر انجام دی جبکہ رویندر اس کے علاوہ مزید تین وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے مسروقہ گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ع