گوپال کرشن گوکھلے کو خراج عقیدت

   

بھوپال:(یو این آئی) : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عظیم مجاہدآزادی اور سماجی مصلح گوپال کرشن گوکھلے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ڈاکٹر یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر کہا کہ مسٹر گوپال کرشن گوکھلے جی نے ہندوستانی عوام کے دلوں میں حب الوطنی کا مقدس شعلہ روشن کیا تھا، جس نے برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد آزادی کو نئی توانائی اور رفتار بخشی۔