حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ گوپن پلی میں ایک شخص نے بیوی اور بچے کا قتل کردیا ۔ گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود این ٹی آر نگر میں دردناک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ اننتیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور نے آج اس کی بیوی مادھوی اور 2 سالہ لڑکے آکاش کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ بچ گیا ۔ بیوی اور بچے کو ہلاک کرنے کے بعد قاتل نے پھانسی لینے کی کوشش کی تاہم رسی ٹوٹنے سے وہ بچ گیا ۔ جس کے بعد اس نے لوہے کے تاروں کو ہاتھ سے لپٹ کر برقی شاک لیکر خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن برقی فیوز شاک ہونے کے سبب وہ پھر بچ گیا ۔ جس کا علاج جاری ہے ۔ یہ خاندان اپنے آبائی مقام کرناٹک منتقل ہونے کی تیاری کرچکا تھا ۔ اننتیا کے تین بچے دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا ۔ اس نے ایک سالہ لرکی ارچنا کو چھوڑ دیا اور اس کی بڑی لڑکی انورادھا کرناٹک میں اس کے نانی کے پاس رہتی تھی اور اس کے والدین بھی کرناٹک منتقل ہو رہے تھے لیکن اننتیا کو اپنے آبائی مقام واپسی پسند نہیں تھی ۔ اور مرضی کے خلاف جارہا تھا ۔ جس نے سامان کی پیاکنگ کے بعد ایک سالہ لڑکی کو پڑوس میں چھوڑکر ماں اور بیٹے کا قتل کردیا ۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔