گوپی ناتھ کے دیہانت پرکویتا کا اظہا رتعزیت

   

نظام آباد 8؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے رکن اسمبلی جوبلی ہلس گوپی ناتھ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ان کی قیام گاہ پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور گہرے رنج و غم کا کا اظہار کیا اس موقع پر کہ کویتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رکن اسمبلی گوپی ناتھ کے انتقال سے پارٹی کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور یہ ایک ملنسار خوش دل انسان تھے۔ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس سے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے پارٹی اور تمام کارکن ان کے غم میں شریک ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے۔