میدک ۔22نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تاڑی تاسندوں کے چھٹے ضلعی مہا سبھا کے دوران کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کا ریاستی سیکریٹری ایس رمیش گوڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے تاڑی تاسندوں سے جو وعدے کیے تھے اْن میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام وعدوں پر عمل کرے اور کارکنوں کے مسائل کا بر وقت حل یقینی بنائے۔ مہا سبھا کا انعقاد کل میدک ٹی این جی او بھون میں ایک اجلاس صدر اسوسی ایشن ملا گوڑ کی صدارت میں عمل میں آیا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کلو گیتا کارکن سنگم کے ریاستی سکریٹری ایس رمیش گوڑ نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ میں 5 ہزار کروڑ روپے مختص کیے جائیں، پنشن کو 4 ہزار روپے اور ایکس گریشیا رقم کو 10 لاکھ تک بڑھایا جائے، سوسائٹی کو 5 ایکڑ اراضی فراہم کی جائے، لِکر شاپس کے ٹینڈرز میں 25 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے، جَنگاؤں ضلع کا نام پاپنّا رکھا جائے، اور بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن پر فوری عمل کیا جائے۔ مزید کہا کہ تاڑی تاسندوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اس ماہ کی 28 تاریخ کو سوریاپیٹ میں ’’چیتنا رن بھیری‘‘ انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ضلع بھر سے ہزاروں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ ریاستی چوتھی مہا سبھا 29 اور 30 تاریخ کو منعقد ہوگی جس میں آئندہ کے لائح? عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس موقع پر ضلع جنرل سیکریٹری لچّا گوڑ نے بھی خطاب کیا۔مہا سبھا میں ہاتھ سے پیشہ ور کام کرنے والوں کی یونین کے ضلعی قائدین منلیشم، ضلع نائب صدر راجا گوڑ، میدک ٹاؤن کلو گیتا صنعتی سنگم کے صدر منگا رمیش گوڑ، ضلع قائدین سائی گوڑ، اشوک گوڑ، رادھا کرشن گوڑ، کرشنا گوڑ، سدی رامولو گوڑ، وشنو وردھن گوڑ، ستیہ نارائن گوڑ، وِٹّھل گوڑ، ستیہ گوڑ، ٹی اشوک اور دیگر قائدین شریک رہے۔