نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام تشدد کے دوران گوکل پوری میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لئے یوپی کے غازی آباد سے پہنچے دو بھائیوں کا قتل کردیا گیا ہے۔جمعہ کے روز دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ان کے لواحقین نے جی ٹی بی اسپتال پہنچ کر مہلوکین کی لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ، عامر غازی آباد میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور ہاشم اس کا معاون تھا۔ کنبہ کو ابھی تک ان کی لاشیں نہیں مل پائیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم سنیچر کے روز کیا جائے گا۔جمعہ کو دہلی کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے چارج حاصل کرنے والے سینئر آئی پی ایس آفیسر ایس این سریواستو کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے 100 سے زائد مقدمات درج کیے۔مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 60 گھنٹوں کے دوران کہیں بھی تشدد کے تازہ واقعات نہیں ہوئے ہیں۔یادرہے کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران ، پولیس پر مقامی لوگوں نے کئی سوال بھی اٹھائیں تھے۔ عام آدمی پارٹی سے معطل کارپوریٹر طاہر حسین سے متعلق سوال کیا گیا تو پولیس کمشنر سریواستو نے کہا کہ کسی ایک کیس کے متعلق بات کرنا درست نہیں ہے۔