گوکیبنیٹ کے فیصلے کا اوما بھارتی نے خیرمقدم کیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے ریاست میں گو کیبنیٹ کی تشکیل کے فیصلے کا آج استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے لئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کا خیر مقدم کرتی ہیں۔مھترمہ بھارتی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ مسٹر چوہان گو کیبنیٹ کی تشکیل کا اعلان اور جلد ہی اس کی پیلی میٹنگ کے فیصلے پر وہ مسٹر چوہان کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ محترمہ بھارتی نے کہا کہ یہ ان کے ‘پنچ -ج’ مہم کا ایک حصہ لگتا ہے ۔ اس لئے یہ ان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے ۔وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ ہندوستانی ثقافت کی حامی رہی ہے ۔