نیویارک: 2021 ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹس کی درجہ بندی میں حیران کن طور پر مشہور گوگل ویب سائٹ اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی۔سائبر سیکورٹی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے مطابق ٹک ٹاک ویب سائٹ نے گوگل کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر خود پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ سال 2021کیلئے ٹاک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی۔ایک سال کے دوران میں ٹک ٹاک ویب سائٹ نے 6 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی۔