گوگل اور فیس بک کے بزنس ماڈلس خطرناک : ایمنسٹی

   

Ferty9 Clinic

سان فرانسسکو۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چہارشنبہ کو اپنی ایک اہم رپورٹ جاری کرتے ہوئے دنیا کے دو بڑے ڈیٹا کلکشن کرنے والے گوگل اور فیس بک کے ماڈلس کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے خطرناک قرار دیا۔ ایمنسٹی کا استدلال ہیکہ صارفین کو آن لائن مفت خدمات کی پیشکش اور بعدازاں معلومات اکٹھا کرتے ہوئے مالی طور پر منفعت بخش اشتہارات تیار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جن میں اظہارخیال کی آزادی کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ ’’سرویلانس جیانٹس‘‘ کے عنوان سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے اپنی خدمات کی حقیقی قدر فراہم کرنے کے باوجود فیس بک اور گوگل پلیٹ فارمس پر آنے کی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور ادا کرنی پڑتی ہے۔