حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک طالبہ کی جانب سے گوگل سرچ پر بیماری کی جانچ اس کی موت کا سبب گئی ۔ 25 سالہ ڈی سواتی روڈ نمبر 8 ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن شخص سرینواس کی بیٹی تھی ۔ گذشتہ دو ماہ سے گوگل سرچ پر مصروف تھی ۔ اس کی صحت ناساز تھی اور اس نے گوگل سرچ پر کینسر کی علامتوں کی جانچ شروع کردی تھی اور اس نے سرچ میں حاصل علامتوں کا خود کی صحت میں ہوئی تبدیلی سے تقابل کیا اور دلبرداشتہ ہوگئی ۔ سوائی نے گوگل سرچ کے بعد زندگی سے بے زارگی ظاہر کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔