کیلیفورنیا ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ادارے کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی دی جائے گی۔گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کررہے ہیں انہیں فرنیچر اور دیگر سامان کی ضرورت رہی ہوگی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔گوگل کے مطابق ملازمین کو ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔