گوگل میٹ میں شادی ۔ زوموٹو سے فوڈ ڈیلیوری

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شادی کے نام سے بیانڈ باجہ ، دوست و رشتہ داروں کی چہل پہل ہمہ اقسام کے پکوان وغیرہ یہ سب دو سال پہلے کی باتیں تھی ۔ کورونا بحران کے بعد شادیوں کا نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے ۔ ’ آن لائن شادی ‘ کورونا کا خوف کے ساتھ کورونا کے تحدیدات کی وجہ سے ایک جوڑے نے ایک سال انتظار کرنے کے بعد آن لائن میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مغربی بنگال کے بردھوان علاقہ کے سندپن سرکار اور اتتی داس نے 24 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مغربی بنگال کی حکومت نے شادیوں میں شرکت کیلئے 100 تا 200 لوگوں کو محدود کردیا تاہم اس جوڑے نے 450 لوگوں کو دعوت دی ہے ۔ اس لیے مہمانوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گوگل میٹ میں ہونے والی اس شادی کے لیے ایک دن قبل لائیولنک اور پاسورڈ روانہ کیا جائے گا ۔ لنک اوپن کرتے ہوئے رشتہ دار اور دوست و احباب اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے شادی کو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس جوڑے نے مہمانوں کے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ zomato ایپ کے ذریعہ ڈنر ڈیلیوری کرنے کے انتظامات کئے ہیں ۔۔ ن