واشنگٹن : گوگل نے فلسطین میں لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس سروس بند کر دی ہے۔ بلومبرگ نے اطلاع دی کہ یہ تبدیلی اسرائیلی فوج کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ ایپل نے بھی فوج کی درخواست پر عمل کیا اور اپنی نقشہ جات کی ایپلی کیشن میں لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس کو غیر فعال کردیا۔تبدیلی سے Google Maps اور Waze دونوں سروسز غیر فعال ہیں۔ گوگل کے ترجمان نے کہا کہ ”جیسا کہ ہم نے پہلے تنازعات کے حالات میں کیا ہے اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے جواب میں ہم نے مقامی کمیونٹیز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائیو ٹریفک ڈیٹا اور مصروف معلومات کو دیکھنے کی صلاحیت کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیا ہے”۔