گوگل نے لگائی ہندوستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ، اب نہیں ہوگا ڈاؤن لوڈ 

,

   

نئی دہلی : گوگل نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو مانتے ہوئے ہندوستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس سے اب گوگل کے پلے اسٹور سے ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکے گا ۔ گوگل نے یہ اقدام اس وقت لیا جب مدراس ہائی کورٹ نے چین کی کمپنی کو منظور کرنے سے انکار کردیا تھا جس میں کمپنی نے کورٹ سے ٹک ٹاک ایپ پر سے پابندی ختم کرنے کو کہا تھا ۔

مدراس ہائی کورٹ نے ۳؍اپریل کو مرکزی حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ٹک ٹاک سے بیہودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور بچوں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اضافہ کرر ہا ہے۔ ہندوستان میں ٹک ٹاک ایپ گوگل پلے اسٹور سے نکال دیا گیا ہے۔ حالانکہ گوگل کے اس قدم پر ٹک ٹاک کی جانب سے ابھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ ٹک ٹاک مسئلہ پر مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ نے روک لگانے سے انکار کردیا اور کہا کہ فی الحال یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر دوراں ہیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک سے پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔