گوگل نے مزید 5 برسوں کیلئے حیدرآباد میں آفس کی جگہ حاصل کی

   

ماہانہ دو کروڑ کرایہ پر 3.7 لاکھ مربع فٹ اسپیس کیلئے لیز معاہدہ
حیدرآباد ۔13۔ ستمبر (سیاست نیوز) گوگل نے حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں کو مزید 5 سال تک وسعت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے حیدرآباد میں اپنے دفتر کے لئے 3.7 لاکھ مربع فٹ جگہ پانچ سالہ لیز پر حاصل کی ہے۔ میگا سافٹ لمٹیڈ سے لیز کا معاہدہ کیا گیا جس کے تحت ماہانہ کرایہ دو کروڑ روپئے گوگل کنکٹ سرویسز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے سلر پوریا ستوا نالج کیپٹل میں آفس کے لئے تقریباً 6 فلور حاصل کئے ہیں۔ لیز کے معاہدہ پر 27 اگست 2024 کو دستخط کئے گئے۔ معاہدہ کے مطابق آفس اسپیس کا ماہانہ کرایہ 2.02 کروڑ ہوگا اور کمپنی نے ڈپازٹ کے طور پر 10.6 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں۔ ہر ماہ 55.2 روپئے فی اسکوائر میٹر کے حساب سے معاہدہ کیا گیا۔ چھتیس ماہ کے بعد کرایہ میں 15 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ بلڈنگ کے مالک میگا سافٹ لمٹیڈ ہے جبکہ درشتا انفراسٹرکچر پرائیوٹ لمٹیڈ ڈیولپر ہے۔ 2022 میں گوگل کنکٹ سرویسز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے حیدرآباد میں تین سال کی لیز پر سالانہ 37.03 کروڑ کرایہ پر 6 لاکھ مربع فٹ کی آفس اسپیس حاصل کی تھی۔ کمپنی نے گراؤنڈ ، فرسٹ ، سکنڈ ، تھرڈ کے علاوہ 8 ویں اور 9 ویں منزل لیز پر حاصل کی تھی ۔ میناکشی ٹیکنوا لمٹیڈ سے یہ عمارت حاصل کی گئی تھی۔ 2023 اور 2024 میں بھی کمپنی نے علحدہ مقامات پر آفس اسپیس کو لیز پر حاصل کیا۔ 1