گوگل نے میرے مطالعہ کی عادت کو تباہ کردیا:وزیراعظم مودی

   

نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات ریڈیو پروگرام کے دوران این سی سی کیڈٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کتابوں کا مطالعہ کرتے آرہے ہیں لیکن گوگل نے ان کے مطالعہ کی عادت کو تباہ کردیا ہے ۔ گوگل نے کوئی بھی حوالہ تلاش کرنے کے شارٹ کٹ کا موقع فراہم کرتے ہوئے مطالعہ کی عادت چھین لی ہے ۔ ہریانہ میں روتھک سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر عہدیدار اکھیل نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا تھا کہ آیا انہیں ٹی وی دیکھنے ، فلم دیکھنے یا کتابیں پڑھنے کا وقت ملتا ہے ۔ اس پر مودی نے جواب دیا کہ گوگل نے میرے مطالعہ کی عادت کو چھین لیا ہے ۔