نئی دہلی۔ 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرچ انجن گوگل نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈوڈل بناکر ہندوستانی جمہوریت کے عظیم تہوار کا جشن منایا ۔گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو حب الوطنی کے نام وقف کیا ہے ۔ گوگل نے ہندوستانی ثقافت کی جھلک دکھاتے ہوئے رنگ برنگے ڈوڈل بنایا ہے ، جس میں انڈیا گیٹ سمیت ہندوستان کی ہر ثقافتی چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے ۔