نیویارک۔ گوگل نے اپنے پلے کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گوگل پلے کا نیا لوگو (logo)جاری کر دیا۔گوگل پلے کا نیا لوگو گوگل کے سحر کی بہتر عکاسی کرتا ہے اور اس کے ممبران کے لیے 10 گنا زیادہ پلے پوائنٹس بونس پیش کرتا ہے۔ آج گوگل پلے اسٹور کو 190 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 2.5 بلین سے زیادہ افراد گیمز، ایپس اور ڈیجیٹل مواد دریافت کرنے اورداؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ اسٹور 2 ملین سے زیادہ ڈیویلپرز کو بھی اپنا کاروبار چلانے اور دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ڈیزائن کیا گیا نیا لوگو(logo) ایک تازہ احساس دیتا ہے جو گوگل کے بہت سی مددگار پروڈکٹس مثلاً سرچ، اسسٹنٹ، فوٹوز، جی میل وغیرہ کی اشتراک کردہ برانڈنگ سے مطابقت رکھتا ہے۔ اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنے اراکان کے لیے پوائنٹس بوسٹر بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ کسی بھی شے کی خریداری پر 10 گنا زیادہ پلے پوائنٹس ملتے ہیں۔