نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے ذاتی معلومات اور بغیر رضامندی شیئر کی گئی تصاویر چھپانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تک دنیا کا سب سے بہترین سیکوریٹی اور پرسنل فیچر قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ پر موجود اپنی ذاتی معلومات کو مخفی کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔اس حوالے سے گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ سرچ انجن پر آج سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات مثلاً فون نمبر، گھر کے ایڈریس اور تصاویر کو چھپانے کے علاوہ ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔