گوگل کی ’اجارہ داری‘ کے خلاف 38 امریکی ریاستوں کے نئے مقدمات

   

واشنگٹن: امریکہ کی درجنوں ریاستوں نے گوگل پر عدم اعتماد کرنے کا تیسرا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انٹرنیٹ کے حوالے سے یہ بڑا نام غلبے کے لیے سرچنگ کا غلط استعمال کرتے ہوئے مسابقت کی فضا کو ختم کر کے اجارہ داری قائم کر رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 38 ریاستوں کی جانب سے دائر کیے گئے عدم اعتماد کے اس مقدمے میں امریکہ کے فیڈرل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس کیس سے کافی زیادہ مسائل اور الزامات سامنے لائے گئے ہیں جو رواں سال گوگل اور اس کی ملکیتی کمپنی الفابیٹ کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔اس حوالے سے کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فِل ویزر کا کہنا ہیکہ ’گوگل کی جانب سے کاروباری حریفوں کیخلاف اقدامات اس کی سرچنگ کی اجارہ داری کو تقویت دیتے ہیں اور حریفوں کو بھی سروس سے باہر رکھنے کیساتھ ساتھ صارفین کے کسی دوسری کمپنی کے استعمال کے حق کی بھی تلفی کرتے ہیں۔ان کے مطابق اسی طرح گوگل کے ان اقدامات سے جدت اور وسعت کی طرف جانے کی راہ بھی رکتی ہیریاست نبراسکا کے اٹارنی جنرل ڈاؤگ پیٹرسن نے گوگل کے خلاف اس عدم اعتماد کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑا اتحاد اور اجتماعی قانونی دعوے اس کیس کے دہائیوں بعد ہیں جن میں مائیکرو سافٹ کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے تھے۔