نئی دہلی : گوگل کمپنی نے آج انڈیا میں ’’پیوپل کارڈز‘ لانچ کئے جو اِس سرچ انجن پر انفرادی پروفائل بنانے کا موقع فراہم کریں گے۔ یہ نئی سہولت ایک دو سال سے زیرتجربہ تھی۔ گوگل سرچ پر یوزرس اپنے موجودہ ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پروفائل کو نمایاں کرسکتے ہیں جس سے عوام اُن کی شناخت کے بارے میں زیادہ صراحت سے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔