سان فرانسسکو 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ ادارہ الفابیٹ کی جانب سے ایک ویب سائیٹ تیار کی جا رہی ہے جہاں لوگ خود یہ چیک کرسکیں گے کہ آیا ان میں کورونا وائرس کی علامات ہیں یا نہیں۔ گوگل نے بھی ٹوئیٹر پر توثیق کی ہے کہ سابق میں شروع کیا گیا ایک پراجیکٹ ویریلی لائف سائینسیس کو اب صحت کے یونٹ سے جوڑ دیا گیا ہے اور وہاں ایک ایسا آلہ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ذریعہ لوگ خود یہ چیک کرسکیں گے کہ آیا ان میں اس وائرس کی علامات تو نہیں پائی جاتیں ؟ ۔ گوگل نے کہا کہ یہ ویب سائیٹ فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس کے ذریعہ وسیع تر مواقع عوام کو دستیاب ہوسکیں گے کہ وہ خود کا چیک اپ کرسکیں۔ ٹرمپ نے اس اقدام پر گوگل کی ستائش کی جب انہوں نے امریکہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔