سان فرانسسکو : گوگل کی جانب سے 12000 ملازمین کو فارغ کرنے کے اعلان کے تقریباً ایک سال بعد الفا بیٹ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ہے کہ جس طرح سے انہوں نے متاثرہ ملازمین کو آگاہ کیا وہ ’صحیح نہیں تھا۔‘ انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں پچائی سے اتنے ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا۔ایک ملازم نے پچائی سے پوچھا کہ ایک سال ہو گیا جب ہم نے اپنی افرادی قوت کو کم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ اس فیصلے سے ہماری ترقی اور حوصلے پر کیا اثر پڑا ہے؟ا س کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ برطرفی کا واضح طور پر حوصلے پر بڑا اثر پڑا، یہ گوگل جیسٹ میں تبصروں اور تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے۔