واشنگٹن: گوگل آئندہ 5تا 7برسوں کے درمیان ہندوستان میں 10 بلین ڈالرس مشغول کریگا۔ گوگل کے سی ای او سندرپچائی نے آن لائن اینول گوگل فار انڈیا یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ خطیر رقم کو ہندوستان میں پروڈکٹس اور خدمات (سرویسیس) کے علاوہ تجارتی شعبوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور سماجی فلاح و بہبود کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں صرف کیا جائے گا۔