گوگوئی نے عہدہ کی یکجہتی پر سمجھوتہ کیا : سبل

,

   

نئی دہلی : سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج ٹوئیٹ کیا کہ سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو اس لئے یاد رکھا جائیگا کیونکہ انہوں نے ایک راجیہ سبھا نامزدگی حاصل کرنے اپنی اور عہدہ کی یکجہتی پر سمجھوتہ کیا ہے ۔ سبل نے یہ رد عمل اس وقت ظاہر کیا جب صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا ہے ۔ کپل سبل نے کہا کہ اس کے برخلاف جسٹس ایچ آر کھننہ کو حکومت کا سامنا کرنے کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔