نئی دہلی؍گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے آج گوہاٹی میں جیوٹرو 5Gسروسز کا آغاز کیا۔ گوہاٹی کے ساتھ ساتھ، ریلائنس جیو نے ماں کاماکھیا مندر کامپلیکس میں اپنی ٹرو5Gوائی فائی سروسز کو بھی لانچ کیا۔ اس کے علاوہ 4 ریاستوں کے 7 دیگر شہر بھی جیونیٹ ورک میں شامل ہو گئے ۔ جیوٹرو 5Gنیٹ ورک کرناٹک کے تین شہروں ہبلی-دھارواڑ، منگلور اور بیلگام، کیرالا میں چیرتلا، تلنگانہ کے وارنگل اور کریم نگر کے ساتھ مہاراشٹرا کے سولاپور میں بھی جیوٹرو 5Gنیٹ ورک شروع کیا گیا ۔10 جنوری سے ، گوہاٹی سمیت 4 دیگر ریاستوں کرناٹک (ہبلی دھارواڑ، منگلور، بیلگام )کیرالا (چیرتالہ)، تلنگانہ (وارنگل، 10کریم نگر) اور مہاراشٹراا (سولاپور) کے سات شہروں میں جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر دیا جائے گا۔ اس آفر کے تحت، گاہک کو بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس پلس کی اسپیڈ پر ان لمیٹیڈ ڈیٹا ملے گا۔ڈاکٹر سرما نے کہاکہ میں گوہاٹی میں جیوکی ٹرو 5Gسروس شروع کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ٹرو 5Gمیں وہ طاقت ہے جس سے آسام کے مختلف جغرافیائی رقبہ میں ہیلتھ سروس ہر کسی کی پہنچ میں ہوگی۔