گوہاٹی: پولیس نے منگل کو تقریباً 11 افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے خود کو ایرفورس آفیسرس ظاہر کرتے ہوئے لوک پریہ گوپی ناتھ بارڈولوئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گشت کی۔ ازارا پولیس اسٹیشن کی ایک موبائیل ٹیم نے مذکورہ گروپ کو دیکھا اور ان کو مشتبہ پایا۔ انہیں فوری پولیس اسٹیشن لایا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ لوگ ایرفورس آفیسر نہیں تھے۔ دریں اثناء گوہاٹی پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) سوپروتیو لال بروا نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے ایک گاڑی اور چار موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
