گوہاٹی۔ ملک میں روز بہ روز کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے معاملوں اور اس سے متاثر لوگوں کی اموات کی خبروں کے درمیان گوہاٹی میں کورونا متاثرہ 10 خواتین کے یہاں صحت مند بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس سے امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے ۔کورونا متاثرہ ان سبھی خواتین کو علاج کے لئے گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے مکمل طور پر صحت مند بچوں کو جنم دیا۔