گوہا کی گرفتاری قومی شرم کے مترادف :جاوید اختر

,

   

٭ بالی ووڈ رائیٹر اور شاعر جاوید اختر نے آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مورخ رامچندر گوہا کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گوہا کی گرفتاری کو قومی شرم سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ عظیم ہندوستان ہے جو منفی سیاست اور تقسیمی سیاست سے بہت اوپر ہے۔ ممکن ہے کہ چند افراد ان کے خیالات سے متفق نہ ہوں مگر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا یہ ایک قومی شرم کی بات ہے۔ واضح رہیکہ رامچندر گوہا کو حراست میں لینے کے بعد جمعرات کی شام رہا کردیا گیا۔ مشہور مورخ گذشتہ روز بنگلور میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں حصہ رہے تھے۔