گِل اور روہت پہلے مقام کے قریب پہنچ گئے

   

دبئی: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز میں محض ایک ہفتہ باقی ہے اور ہندوستانی کپتان روہت شرما اور شبھمن گِل آئی سی سی مردوں کی ونڈے درجہ بندی میں پہلے مقامکے قریب پہنچ رہے ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، پاکستانی سابق کپتان بابر اعظم اپنا پہلا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں، لیکن انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی بیٹرس ان کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ گِل ایک درجہ ترقی کے بعدنئی ونڈے فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور وہ بابر سے صرف پانچ ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں، جبکہ روہت، جو تیسرے نمبر پر ہیں، کٹک میں اپنی شاندار سنچری کے بعد پاکستانی بیٹر سے صرف 13 پوائنٹس دور ہیں۔ دیگر کئی معروف بیٹرس بھی ونڈے درجہ بندیمیں واپس آگئے ہیں کیونکہ ٹیمیں آئی سی سی کے اس بڑے ایونٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (29ویں)، انگلینڈ کے جوس بٹلر (38ویں)، ڈیون کونوے (40ویں)، اور جو روٹ (51ویں) بھی 50 اوورکی کرکٹ میں واپسی کے بعد درجہ بندی میں شامل ہو گئے ہیں۔

عثمان خواجہ کو ٹسٹ درجہ بندی میں ترقی
دبئی : آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف گال میں ٹسٹ سیریز کامیابی اورآئرلینڈ کی زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں فتح کے بعد تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ دو درجے اوپر جاکر ٹسٹبیٹروں کی ٹاپ 10 فہرست میں واپس آگئے ہیں اور اب وہ نویں نمبر پر ہیں، جبکہ وکٹ کیپر ایلکس کیری نے سب سے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے11 درجے ترقی کے بعد18واں مقام حاصل کر لیا ہے۔ سری لنکا کے کوسل مینڈس 14 درجے ترقی پا کر 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ آئرلینڈ کے لارکن ٹکر (پانچ درجے اوپر ہو کر 49ویں) اور اینڈی مک برائن (17 درجے اوپر ہو کر 70ویں) اپنی تاریخی ٹسٹ جیت میں شاندار کارکردگی کے بعد انعام پا چکے ہیں۔