حیدرآباد : پولیس نے گٹکھا اور تمباکو اشیاء کے کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج تازہ ترین کارروائی میں 26 لاکھ مالیتی مال بیگم بازار علاقہ سے ضبط کرلیا گیا۔ انسپکٹر شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن مسٹر چاند باشا نے بتایا کہ سید محمد یوسف جو دکن چھالیہ اسٹورکا مالک ہے، شہر میں غیر قانونی طور پر گٹھکھا ، بیرونی سگریٹس اور دیگر تمباکو اشیاء فروخت کر رہا تھا، اس بات کی اطلاع ملنے پر شاہ عنایت گنج پولیس کی ایک ٹیم نے یوسف کی ہول سیل دکان پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار کے مختلف برانڈس کے تمباکو اشیاء اور گٹھکھا اور سگریٹس برآمد کرلیا ۔ مذکورہ شخص کے خلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔