گٹکھے کی تجارت پر سخت کارروائی کا انتباہ

   

عادل آباد میں انچارج ایس پی راجیشورش چندرا کی پریس کانفرنس
عادل آباد : ممنوعہ نشہ وار گٹکھا استعمال کرنے والے افراد کو اپنی جان کی حفاظت کی خاطر گٹکھا استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ عادل آباد ضلع انچارج ایس پی مسٹر ایم راجیش چندرا نے عوام کو جہاں ایک طرف دیا وہیں دوسری طرف اس تجارت میں ملوث تجارت پیشہ افراد کو اس ممنوعہ تجارت سے باز آنے کا انتباہ دیتے ہوئے بصورت دیگر ان کے خلاف جدید نافذ کردہ قانون 328 کے تحت سخت قانونی کارروائی کرنے پولیس کو ہدایت دی ۔ ضلع ایس پی اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے مخاطب ہوکر اکرم ٹریڈرس کے مالک محمد اکرم اسلم ٹریڈرس کے مالک ساجد اللہ خان کے خلاف عادل آباد کے مختلف پولیس اسٹیشن میں 20 تا 30 کیس درج ہیں ، ان کا ریکارڈ جو بھی پولیس اسٹیشن میں درج ہے نکالا جارہا ہے تاکہ ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا جاسکے ۔ مسٹر ایم راجیش چندرا نے کہا کہ ڈی جی پی مسٹر مہیندر ریڈی کی ہدایت پر گٹکھا فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی غرض سے ٹاسک فورس کو متعین کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ گٹکھا فروخت کرنے والے افراد کی اطلاع 8333986898 فون پر دیں ۔ علاوہ ازیں گٹکھا استعمال کرنے والے افراد کو گٹکھا جیسی لعنت سے بچانے کیلئے پولیس کی جانب سے تربیتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشور راؤ کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔