گٹکھے کی فروخت کیخلاف کارروائی کا انتباہ

   

کتہ گوڑم : کتہ گوڑم تھری ٹاؤن سی اے وینوچندر نے اپنے تھانے کے تحت پان شاپوں کے مالکان کے لئے ایک مشاورتی پروگرام کا اہتمام کیا ، اس موقع پر سی اے وینو چندر نے متنبہ کیا کہ غیرقانونی گٹکھا فروخت کرنے والے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ماضی میں جن کے خلاف گٹکھے کے مقدمات درج تھے اُن افراد کو بھی بلاکر تنبیہ کی گئی ، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو غیرقانونی گٹکھے کے فروخت کا علم ہو تو فوری طورپر پولیس کو مطلع کریں۔ انھوں نے کہاکہ جو نوجوان غیرقانونی گٹکھوں کے عادی ہیں وہ اپنی صحت کو اپنے ہاتھوں برباد کررہے ہیں ۔