گٹکھے کے خلاف کارروائی ، دس لاکھ مالیتی گٹکھا ضبط

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس نے گٹکھے کے کاروبار کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھا برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے پرانے شہر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ ، تالاب کٹہ اور امان نگر میں دھاوے کئے اور 10 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھا ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی طور پر گٹکھے کا کاروبار کرنے والے محمد شکور، محمد عبدالرضوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ گٹکھا کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے اور اس ضمن میں سنٹرل زون علاقہ میں 42 ، ایسٹ زون میں 18 ، نارتھ زون میں 36 ، ساؤتھ زون میں 17، ویسٹ زون میں 20 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کمشنر نے غیر قانونی طور پر گٹکھے کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔