گٹھکہ کا ذخیرہ ضبط ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی ) سائبرآباد نے ممنوعہ تمباکو اور گٹھکہ کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور بڑی مقدار میں ایس او ٹی نے ایک مکان سے سامان کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی پولیس نے تمکنٹہ میں جے لکشمی کانت نامی شخص کے مکان پردھاوا کیا اور اس کے مکان سے بڑی مقدار میں ممنوعہ تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جو تمباکو اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے مارکٹ میں ان اشیاء کو زائد قیمتوں میں فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس 30 سالہ شخص کے مکان سے ایک لاکھ روپئے مالیتی ممنوعہ تمباکو اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے گرفتار کرکے اس شخص کو شاہ میر پیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔