گٹیٹیڈ کمیونٹی کے طرز پر ڈبل بیڈ روم مکانات

   


تلنگانہ ریاست میں ڈبل بیڈ روم مکانات جیسا پراجکٹ ملک میں کہیں نہیں : ہریش راؤ
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں تعمیر ہونے والے گیٹیڈ کمیونٹی کی طرز پر تمام سہولتوں سے آراستہ ڈبل بیڈ روم مکانات حکومت غریب عوام کو دیہی علاقوں میں تعمیر کر کے دے رہی ہے ۔ سدی پیٹ میں کے سی آر نگر میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات 216 استفادہ گان کو گھروں میں داخل کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے ڈبل بیڈ روم مکانات کو چیف منسٹر کے سی آر کی ذہنی اختراع قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوائے تلنگانہ کے ملک کے کسی بھی ریاست میں غریب عوام کے لیے حکومتوں کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر نہیں کئے گئے ہیں ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات چیف منسٹر کا ڈریم پراجکٹ ہے ۔ غریب اور بے گھر افراد سے ایک روپیہ وصول کئے بغیر حکومت انہیں نا صرف ڈبل بیڈ رو مکانات فراہم کررہی ہے بلکہ تمام سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔ جس کی مثال ملک میں کہیں بھی نہیں ملتی ۔ جہاں بھی ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں برقی ، سڑکوں ، آر ٹی سی بس اسکولس ، ہاسپٹلس ، پارکس وغیرہ کی مکمل سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی کالونیوں میں صاف صفائی کا مکمل خیال رکھیں ۔ صاف صفائی بہتر صحت کی ضمانت ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کیا ہے تاکہ وہ بھی سماج میں سر اٹھا کر زندگی گذر بسر کرسکیں ۔ جنہیں ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے گئے ہیں وہ اگر ان مکانات کو کرایہ پر دیتے ہیں یا فروخت کرتے ہیں حکومت ان ڈبل بیڈ روم مکانات کو دوبارہ واپس چھین لے گی ۔۔