گچی باؤلی اراضی معاملہ میں سپریم کورٹ میں حکومت کا حلفنامہ

   

کل سماعت کا امکان، اراضی کے سرکاری ہونے کا حکومت نے دعویٰ کیا
حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کنچہ گچی باؤلی کی 400 ایکر اراضی کے تنازعہ پر آج سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کیا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے متصل اراضی کا تنازعہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں زیردوران ہے۔ سیول سوسائٹی اور خانگی اداروں کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواستیں داخل کی گئیں جن میں شکایت کی گئی ہے کہ حکومت جنگلاتی اراضی کو سرکاری قرار دیتے ہوئے درختوں کی کٹوں میں مصروف ہے۔ سپریم کورٹ نے اِس مسئلہ پر حکومت سے وضاحت طلب کی تھی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے آج حلفنامہ داخل کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اراضی جنگلاتی یا یونیورسٹی کی نہیں بلکہ سرکاری ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اپنے دعوے کے حق میں سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات اور دیگر دستاویزات کا حوالہ دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قطعی فیصلہ تک اراضی کا موقف جوں کا توں برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت کی ہدایت کے بعد درختوں کی صفائی کا کام روک دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اِس معاملہ کی سماعت 16 اپریل کو مقرر ہے۔ سماعت سے عین قبل تلنگانہ حکومت نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے حلفنامہ داخل کردیا۔1