حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی فلائی اوور پر ہفتہ کی رات ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ فلائی اوور پر پہونچنے کے چند منٹوں بعد ہی کار میں آگ لگی۔ جس سے ڈرائیور خوف زدہ ہوگیا۔ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ جیسے ہی کار میں آگ لگی کار میں موجود تمام افراد فوراً کار سے باہر نکل گئے۔ فائبر ٹنڈر کو طلب کرلیا گیا اور منٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا علم نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)