گچی باؤلی میں ایک شخص کا قتل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ لیبر کیمپ میںحملہ کرنے والا شخص مقامی افراد کی چوکسی سے فرار ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 46 سالہ ٹی دیویندرا چاند کے جو پیشہ سے میستری تھا ۔ وٹی ناگولہ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ دیویندرا چاند کے اسکی بیوی رتنا کے ہمراہ رہتا تھا ۔ ایک کنسٹرکشن سائیٹ پر دیگر میستری افراد بھی کام کرتے تھے ۔ 8 اپریل کو مہیندر نامی شخص چاند کے مکان میں داخل ہوا جو سخت نشہ کی حالت میں موجود تھا ۔ اس نے چاند کے سر پر لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ اس دوران مقامی افراد نے امیندر کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دیویندرا چاند کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع