حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 35 سالہ میستری جوگا راؤ جو پرگتی نگر موسیٰ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل 6 مئی کو جوگا راؤ ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ جوگا راؤ لفٹ کے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
راجندر نگر میں نوجوان کی مشتبہ موت
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جس نے اپنے مکان میں مشتبہ انداز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ امروز جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایراوبلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ امروز کا تعلق تانڈور وقارآباد ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امروز کسی انوشکا شرما نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان نہ اتفاقی سے امروز دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جبکہ امروز کے رشتہ داروں نے امروز کی موت پرشبہ ظاہر کیا ہے اور بتایا کہ امروز اور لڑکی لیونگ ریلیشن میں تھے ۔ اور انہوں نے امروز کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور انصاف کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ع