حیدرآباد : 9 ستمبر ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ گچی باؤلی میں ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ۔ سنٹرل بینک گچی باؤلی برانچ میں سارقین نے داخل ہوکر اسٹرانگ روم کو کھولنے کی کوشش کی اور بعد ازاں وہاں کے کمپیوٹرس اور ہارڈ ڈسک اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا تھا ۔ سارقین کی جانب سے بینک میں بڑی واردات انجام دینے کی کوشش کا پتہ لگاتے ہوئے بینک کے ملازمین نے فوری رائے درگم پولیس کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ رائے درگم پولیس اس ضمن میں بعض افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے ۔ B