گچی باؤلی میں سافٹ ویئر انجینئر کی خودکشی

   

حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں ایک سافٹ ویئر انجنیئر نے خودکشی کرلی ۔ 44 سالہ اے گنیش ساکن ونائک نگر کوزی ہاسٹل نے روبی گرانڈ اویو ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ کل اس نے ہوٹل کے کمرہ میں چھت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی جس پر پولیس گچی باؤلی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔