حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ راگھورام جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ چندا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام وجئے واڑہ بتایا گیا ہے ۔ یہ سافٹ ویر انجینئیر ذہنی بیمار بتایا گیا ہے ۔ جس نے کل اپارٹمنٹ کی 14 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ گچی باولی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔