گچی باؤلی میں قمار بازی کا ریاکٹ بے نقاب

   

12 افراد گرفتار، نقد رقم ضبط، اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد کی کارروائی
حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے گچی باؤلی کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ ایس آر ٹی مادھا پور زون اور گچی باؤلی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اس ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔ گرین لینڈ اپارٹمنٹ میں دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے ایک فلیٹ سے 12 افراد کوگرفتار کرلیا جو قمار بازی میں مصروف تھے۔ اس فلیٹ میں تین پتوں کا گیم جاری تھا۔ پولیس نے 43 سالہ کے ملکا ریڈی ساکن باغ عنبرپیٹ، 52 سالہ بی پاپی ریڈی ساکن الوال، 35 ساکلہ جے کارتک گوڑ ساکن حضورآباد، 36 سالہ نیتو گیانیشور ساکن جلیل گوڑہ، 40 سالہ ستیش کمار ساکن سرور نگر، 41 سالہ سلوا ریڈی ساکن سدی پیٹ، 41 سالہ ایم کرشنا ریڈی ساکن الوال، 42 سالہ کے وی ایس راجو ساکن موتی نگر، 40 سالہ وائی رامیا ساکن پٹن چیرو، 43 سالہ گوا ریڈی ساکن بیرم گوڑہ، 37 سالہ ایس کرشنا ساکن بڑنگ پیٹ اور 60 سالہ وینکٹ پال راجو ساکن بنڈلہ گوڑہ جاگیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9 لاکھ دو ہزار 70 روپئے نقد رقم اور 14 سیل فون ضبط کرلیا۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ ملکاریڈی یہ ٹھکانہ چلا رہا تھا جس نے 6 ہزار روپئے ہر دن کے لحاظ سے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو گچی باؤلی پولیس کے حوالے کردیا۔ ع